26 اگست، 2024، 6:05 PM

عمار حکیم اور لاریجانی کی ملاقات، علاقائی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال

عمار حکیم اور لاریجانی کی ملاقات، علاقائی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم اور ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے خطے کی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بغداد میں عراق کی قومی حکمت موومنٹ کے دفتر میں ایران کی پارلیمنٹ کے سابق سربراہ علی لاریجانی سے ہونے والی ملاقات میں حکیم نے اربعین حسینی کی زیارت کے ایران اور عراق کی دو قوموں اور اقوام عالم پر اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اربعین پر لاکھوں زائرین کی میزبانی پر مراجع عظام، عوام، حکومت، سماجی کارکنوں اور موکبوں کی کاوشوں کو سراہا۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے خطے کی سیاسی صورت حال اور عراق اور ایران کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

عمار الحکیم نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا۔

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے جنگ کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے خطے اور دنیا پر اس جنگ کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔

News ID 1926189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha